کوالالمپور31جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کلا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیاں مسلمانوں کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کر سکتی ہیں۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کلا نے کہا کہ ان پابندیوں سے گو کہ انڈونیشیا کے شہری براہ راست متاثر نہیں ہو رہے، مگر ان سے مسلمانوں کے خلاف شکوک وشبہات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جمعے کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کو ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔ انڈونیشیا آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے۔